بھارت، کالے جادو کے چکر میں میاں بیوی سنگسار

5 تعبيرية بدھ 9 اکتوبر‬‮ 9102 - (سپہر 5 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

بھارت، کالے جادو کے چکر میں میاں بیوی سنگسار نئی دہلی: بھارتی ریاست اڑیسہ میں میاں بیوی کالے جادو کے چکر میں اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، گاؤں کے لوگوں نے دونوں کو سنگسار کر کے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ریاست اڑیسہ پولیس کو ضلع مایوربھان سے تعلق رکھنے والے قبائلی جوڑے کی لاشیں ملیں، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جادو کے چکر میں دونوں کا قتل ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت ستارام سنگھ اور اُن کی اہلیہ لیتھ سنگھ کے ناموں سے ہوئی، دونوں سون ڈیم کپٹی پاڈا کے رہائشی تھے۔

’’لاشوں کو بھاری پتھروں میں پھنسایا ہوا تھا اور اُن کے اوپر پانی گررہا تھا، میاں بیوی کو کسی گروہ نے قتل کیا تھا‘‘۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کے شبہے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے شخص کا کہنا ہے کہ اُسے قبائلی جوڑے پر شدید غصہ تھا کیونکہ وہ  پوجا کے نام پر کالا جادو کررہے تھے، یہ خبر جب وہاں کے مقامی لوگوں کو معلوم ہوئی تو انہوں نے جوڑے پر حملہ کیا اور  پہلے خاتون کو پتھروں سے سنگسار کیا بعد ازاں مرد کو قتل کیا۔

اہل خانہ کے مطابق دونوں میاں بیوی اتوار کے روز اپنے گھر سے چترامبا گاؤں میں ہونے والے فٹبال میچ کو دیکھنے کا کہہ کر نکلے تھے۔ دونوں کو شام تک گھر پہنچ جانا تھا البتہ جب نہیں پہنچے تو تلاش کا کام شروع کیا گیا۔ پولیس حکام کو تفتیش کے دوران ستارم کی خون آلود شرٹ اور لیتھ سنگھ  کی چوڑیاں بھی ملیں۔