نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے بڑی خبر

1 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 21 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے بڑی خبر اسلام آباد : نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ، درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے، اب تک ملک بھر سے 14 لاکھ سے زائد افراد کی درخواستیں موصول ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے انقلابی پروگرام نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں رجسٹریشن کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے اور ملک کے تمام علاقوں سے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔

عوام کی سہولت اور جوش وجذبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے اور اب درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اس سلسلے میں اپنے ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ترجمان نادرا کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں ، دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع لاہور میں 150255 افراد ، ضلع ملتان میں 47802 افراد، بہاولپور میں 44786 افراد، کراچی کے مختلف اضلاع میں 89062 افراد اور پشاور میں 34484 افراد نے رجسٹریشن کرائی ۔

مزید پڑھیں : نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اب تک 11 لاکھ افراد کی رجسٹریشن

رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کے بعد اب آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔

کراچی کے عوام کیلئے ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

یاد رہے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو کیا تھا،جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔