جان ٹریولٹا کی نئی ایکشن تھرلرفلم '’آئی ایم ریتھ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز

131052 تعبيرية جمعرات 10 مارچ‬‮ 6102 - (سپہر 4 بجکر 42 منٹ)

شیئر کریں:

  جان ٹریولٹا کی نئی ایکشن تھرلرفلم '’آئی ایم ریتھ‘ کا پہلا  ٹریلر ریلیز ہالی ووڈ کے مایہ نازاداکار جان ٹریولٹا کی نئی ایکشن تھرلر فلم’ آئی ایم ریتھ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔چک رسل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کی بیوی کو بےدردی سے قتل کر دیا جاتا ہے ۔بدلے کی آگ میں جلتا شخص قاتل کی تلاش میں اپنی جان تک داؤ پر لگانے کے لئے تیار ہو جاتا ہے اور اپنی بیوی کے خون کا بدلہ لینا چاہتا ہے ۔

 

روب کارلینن، رچرڈ ویلوینر اورنِک ویولل کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونیوالی اس فلم میں مرکزی کردار جان ٹریولٹا نبھا رہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں کرسٹو فر میلونی، امینڈا سوچل، ربیکا مورنی، لیوس ڈیسلوا اور سیم ٹریمل شامل ہیں۔

 

ایکشن ، تھرل اور ڈرامے کا مکس تڑکا لئے سنسنی خیز فلم رواں سال کے وسط میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔