دھرنے کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی،عمران خان اور طاہرالقادری کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

132903 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 24 منٹ)

شیئر کریں:

دھرنے کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی،عمران خان اور طاہرالقادری کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری اسلام آباد: مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری سمیت 28 ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔  

 اسلام آباد میں علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ایمپلی فائر ایکٹ  سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، نامزد ملزمان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سمیت 28 ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ڈی جے بٹ کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ 5 اپریل کو ملزم کی حاضری کو یقینی بنا یا جائے اور اگر آئندہ سماعت پر ملزم پیس نہ ہوا تو اس کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔