اسلام آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

133364 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 3 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

اسلام آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق  اسلام آباد: سادات کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں، باپ اوربیٹا  بیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

 اسلام آباد کے علاقے سادات کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے  نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 افراد زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس میں ماں،باپ ، بیٹا اوربیٹی بھی شامل ہے جب کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 5 سے 6 افراد تھے اور وہ اپنے حلیے سے افغان باشندے لگ رہے تھے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جب کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کا تنازع معلوم ہوتا ہے۔