کائنات میں تاریخ کی روشن ترین کہکشائیں دریافت

133907 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 3 بجکر 22 منٹ)

شیئر کریں:

کائنات میں تاریخ کی روشن ترین کہکشائیں دریافت میکسیکو: کائنات کے دور دراز کونے میں اب تک کی سب سے روشن کہکشاں دریافت ہوئی جو 100 ٹریلین سورجوں کے برابر ہے اور اس کی شدت بیان کرنے کے لیے اب تک کوئی لفظ یا سائنسی اصطلاح نہیں بنائی جاسکی ہے۔  

جو کہکشاں ہمارے سورج سے ایک ٹریلین گنا روشن ہو وہ الٹرا لیومینس، جو 10 ٹریلین درجے چمکے وہ ہائپر لیومینیئس لیکن یہ کہکشاں تو 100 ٹریلین گنا روشن ہے جس کے یئے ابھی تک کوئی لفظ نہیں بنایا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ مزید 8 اتنی ہی روشن کہکشائیں دریافت ہوئی ہیں جن میں ہرگھنٹہ نئے ستارے بن رہے ہیں۔

اسے یونیورسٹی آف میسا چیوسیٹس ایمہرسٹ نے دریافت کیا ہے جو ایک نئی قسم کی کہکشاں ہے اور کوئی خاص تھیوری ان کی پیش گوئی نہیں کرتی ۔ اس کے مطالعے سے کائنات کو سمجھنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔ ریسرچ گروپ کے پروفیسر کے مطابق یہ کہکشاں ’بہت ہی بڑی اور بہت روشن ہے۔‘ یہ کہکشاں ہم سے 10 ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور کائنات کی پیدائش کے 4 ارب سال بعد وجود میں آگئی تھی۔ یہ کہکشاں ہمیں یہ بتاتی ہے کہ مادہ (میٹر) کس طرح جمع ہوتا ہے اور کیوں کر کوئی کہکشاں وجود میں آتی ہے۔ ماہرین نےمزید بتایا ہے کہ ان کہکشاؤں کی روشنی ایک مظہر کے ذریعے آرہی ہے جسے ثقلی عدسہ یا گریوٹیشنل لینسنگ کہتے ہیں اور وہ اپنی اصل روشنی سے بھی 10 گنا ذیادہ روشن نظر آتی ہیں۔ اس کہکشاں کو میکسکو میں نصب لارج ملی میٹر ٹیلی اسکوپ سے دیکھا گیا ہے۔