قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 8 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی لاہور: صفدرآباد اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن مکمل طور پر بند ہوگیا اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق امدادی ٹرین اور انجن کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے ، قراقرم ایکسپریس کو جلد ہی منزل کی طرف روانہ کر دی جائے گی۔

سکھر ایکسپریساس سے قبل یکم نومبر کو لودھراں اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ، آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

یاد رہے کہ لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 74 افراد جاں بحقیاد رہے کہ لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 74 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔