کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی،وسیم اکرم بھی زد میں آگئے،بڑا الزام لگ گیا

133373 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (سپہر 4 بجکر 74 منٹ)

شیئر کریں:

کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی،وسیم اکرم بھی زد میں آگئے،بڑا الزام لگ گیا لاہور/کراچی(نیوزڈیسک)کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی،وسیم اکرم بھی زد میں آگئے،بڑا الزام لگ گیا پی سی بی گورننگ بورڈ کے کچھ ارکان کا کہنا ہے کہ مشاورت صرف ان سابق کھلاڑیوں سے کی جائے جن کا ماضی صاف ہو۔انہوںنے کہا کہ وسیم اکرم کی مشاورت سے کوچ بنایا گیا تو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ایسی ہی بری رہے گی،پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے کچھ ارکان نے نئے کوچ کی تقرری کےلئے وسیم اکرم سے مشاورت کی مخالفت کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ وقار یونس کی ناقص کارکردگی کے بعد انہیں تبدیل کر کے نئے کوچ کے بارے میں مشاورت کرنا چاہتا تھا۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے کچھ ارکان نے کہا کہ مشاورت صرف ان سابق کھلاڑیوں سے کی جائے جن کا ماضی صاف ہو۔انہوںنے کہا کہ وسیم اکرم کی مشاورت سے کوچ بنایا گیا تو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ایسی ہی بری رہے گی۔اس بارے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاکہ پی سی بی نئے کوچ کے بارے میں مشاورت کرنا چاہتا تھاتاہم کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ٹیم کاحال اسی طرح ب±را رہے۔