سی پیک منصوبے کی تکمیل پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ

1 تعبيرية بدھ 20 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 6 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

سی پیک منصوبے کی تکمیل پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ معاشی بہتری کے لیے اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا کے لیے مثال ہے، مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک آگے بڑھیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ معاشی بہتری کے لیے اہم ذریعہ ثابت ہوگا، پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبوں کی شراکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی شراکت سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

سی پیک پاکستان کے معاشی ڈھانچے کا اہم ستون ہے، خسرو بختیارسی پیک پاکستان کے معاشی ڈھانچے کا اہم ستون ہے، خسرو بختیار

یاد رہے کہ رواں ماہ یکم نومبر کو وفاقی وزیر خسرو بختیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے کر جارہے ہیں، ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلویز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے کوئٹہ تک سی پیک کا مغربی روٹ بھی مکمل کریں گے، گوادر ایئرپورٹ پر کام کی رفتار تیز کی جا رہی ہے، توانائی کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ تین سال میں اسلام آباد سے کوئٹہ موٹروے مکمل کرلیا جائے گا