چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور موبائل مالکان کو واپس مل گئے

1 تعبيرية بدھ 20 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 7 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور موبائل مالکان کو واپس مل گئے کراچی: سندھ رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں مجرموں سے برآمد کی گئیں موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز ان کے مالکان کو واپس کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹرز میں اینٹی ٹیرارسٹ وِنگ کی تقریب منعقد ہوئی، خصوصی تقریب میں مختلف آپریشنز میں برآمد سامان اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ سامان کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضوں کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا، سامان میں 7 موٹر سائیکلیں، 54 موبائل، 15 ہزار روپے شامل تھے۔

رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلر شریف کالیا گرفتاریہ بھی پڑھیں:  رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلر شریف کالیا گرفتار

ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنا سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے شہر حیدر آباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر شریف عرف کالیا کو گرفتار کر لیا تھا، متعدد وارداتوں میں مطلوب گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے حیدر آباد میں قتل کی 40 سے زائد وارداتیں کیں، ملزم حیدر آباد کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی میں بھی ملوث رہا، شریف کالیا پولیس اور رینجرز اہل کاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا، ملزم کراچی اور حیدر آباد میں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھا۔