بھارت کے جوہری ہتھیاروں کا بھانڈہ پھوٹ گیا

133323 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (سپہر 5 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

بھارت کے جوہری ہتھیاروں کا بھانڈہ پھوٹ گیا نیویارک(نیوزڈیسک)بھارت کا جوہری ہتھیاروں اور تنصیبات کی فول پروف سکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ امریکی ادارے ہارورڈ کینیڈی اسکول نے نیو کلیئر تنصیبات کی سیکورٹی کے حوالے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی نیو کلیئر تنصیبات کی سیکورٹی پاکستان کی نسبت انتہائی ناقص ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے جوہری تنصیبات کے لیے اختیار کردہ اقدامات ، محفوظ اور جدید ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کو دہشت گردوں اور داخلی نوعیت کے سنجیدہ خطرات درپیش ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ بھارت اپنی جوہری تنصیبات کو درپیش خطرات کا مقابلہ کر سکتا ہے یا نہیں۔اس سے پہلے 2008 میں بھارتی اٹامک ریسرچ سنٹر کا دورہ کرنے والے امریکی ماہرین نے بھی کہا تھا کہ جوہری تنصیبات کی سیکورٹی کے انتظامات انتہائی کم درجے کے ہیں۔