ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست

132966 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (سپہر 5 بجکر 63 منٹ)

شیئر کریں:

ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست اسلام آباد......راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، 30مارچ کو سنایا جائے گا۔ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کسٹم عدالت کے جج آفتاب احمد خان نے کی۔ کسٹم کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ 2010کے مطابق جرم کے ذریعے کمائی گئی رقم منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے۔ عدالت نے کہاکہ یہ رقم کون سا جرم کرکے کمائی گئی؟یہ صرف درخواست پر بحث ہے ، ابھی تحقیقات شروع نہیں ہوسکتی، جائیداد ضبطی کا حکم بھی نہیں جاری کیاجاسکتا۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاجو 30مارچ کو سنایا جائےگا۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی جمع کرائی ، اس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی کو مقدمے کے سلسلے میں ہرتاریخ پر اپنے اسٹاف کے ہمراہ فضائی سفری اخراجات اور ہوٹل کے قیام کے لیے بھاری رقم اداکرنی پڑتی ہے، عدالت سے استثنا ملنے کےبعد ایان علی فرارنہیں ہوں گی ، کیس کی مزید سماعت 28 اپریل کوہوگی۔