شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت نو ملزمان کیخلاف ریفرنس کی منظوری

1 تعبيرية پیر 2 دسمبر‬‮ 9102 - (رات 9 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت نو ملزمان کیخلاف ریفرنس کی منظوری اسلام آباد : چیئرمین نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت نو ملزمان کیخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی، سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ناجائز اختیارات کا ریفرنس شاہد خاقان عباسی سمیت9افراد کے خلاف بنایا گیا، مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے، ذرائع کے مطابق شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی سمیت 9ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، ملزمان نے غیر قانونی طور پرایک کمپنی کو21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا، جس سے2029تک قومی خزانے کو47ارب کا نقصان ہوگا۔

نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عوام پر گیس کے بلوں کی مد میں15سال میں68ارب سے زائد کابوجھ پڑے گا، کمپنی کو ناجائز فائدہ مارچ 2015سے ستمبر2019تک پہنچایا گیا۔

اس کے علاوہ سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، سابق سیکریٹری اور ایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے ہیں۔