تالو کا درد کس قدر خطرناک ہوسکتا ہے؟‌

1 تعبيرية منگل 10 دسمبر‬‮ 9102 - (شام 6 بجکر 22 منٹ)

شیئر کریں:

تالو کا درد کس قدر خطرناک ہوسکتا ہے؟‌ سر میں درد کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی ایک وجہ تالو میں درد بھی ہوسکتا ہے۔

بچے کی پیدائش کے بعد جہاں بہت ساری باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے وہیں تالو بھی ایک ایسا حساس حصہ ہے اگر اس کا کا خیال نہ رکھا جائے تو سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔تالو سر کا وہ درمیانی حصہ ہے جو کھوپڑی سے باہر کی طرف ہوتا اور یہ پورے سر کے مقابلے میں نرم ہوتاہے، سر پر اگنے والے بال بھی تالو سے ہی نکلتے ہیں۔

آدھے سر کے درد سے نجات حاصل کرنے کے طریقےمزید پڑھیں: آدھے سر کے درد سے نجات حاصل کرنے کے طریقے

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ اپنے سر کے درمیانی حصے کو ہاتھ لگاتے تو سر میں شدید درد محسوس ہوتا ہے، یہ دراصل سر کا درد نہیں بلکہ تالو کا درد ہوتا ہے جو آپ کو بہت زیادہ پریشان کرسکتا ہے۔

وجوہات

ماہرین نے تالو کے درد کی بہت سی وجوہات بیان کیں، اُن میں سے چند یہ ہیں کہ آپ کے بال جھڑنے لگتے، سر کی کھال میں الرجی یا ایگزیمہ، چوٹ لگتی ہے، سردیوں میں عام طور پر سر میں خشکی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے درد ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

درد کے وقت کیا محسوس ہوتا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق تالو کا درد بھی سر درد کی طرح ہوتاہے، البتہ اس میں شدت اور چبھن بہت زیادہ ہوتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا جیسے چوٹ لگ گئی اور سر کی نسیں پھٹنے والی ہوں۔

ڈاکٹرز کی تجویز

طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ میں یہ علامات پائی جاتی ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کریں کیونکہ تالو کا درد کوئی عام بات نہیں بلکہ اس کے نتائج مسقبل کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں۔

نوٹ: تالو دراصل سر کے اوپری اور حلق سے پہلے اوپر کے نرم حصے کو کہا جاتا ہے۔