پاکستان کسٹمز کا طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

1 تعبيرية منگل 10 دسمبر‬‮ 9102 - (شام 6 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان کسٹمز کا طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے ملک بھر کے ہونہار اور مستحق طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی نسٹ، لمز یونیورسٹیز کے سربراہان سے ملاقات ہوئی جس میں جون 2020 سے شروع کیے جانے والے کسٹمز انٹرن شپ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نسٹ اور لمز کے نمائندگان نے پاکستان کسٹمز کی اس کاوش کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ممبر کسٹمز آپریشنز ڈاکٹر جواد نے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا، ڈاکٹر جواد نے کہا کہ پروگرام کے تحت 200 بی ایس، ایم ایس درجہ کے طلبا مستفید ہوں گے، انٹرن شپ کے دوران طلبا کو 12 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

ڈاکٹر جواد نے کہا کہ طلبا کو ملک کی بہترین جامعات سے قانون، پبلک فنانشنل مینجمنٹ، معاشیات، فنانس، پبلک پالیسی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا علم حاصل کرنے کے بعد پاکستان کسٹمز کے ذیلی دفاتر میں دس سے بارہ ہفتوں کے لیے انٹرن شپ کرنے کا موقع ملے گا۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ پروگرام سے روزگار کے حصول، طلبا میں خود اعتمادی کو فروغ ملے گا۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ اس مثبت اقدام کی بدولت بین الاقوامی اور لوکل معیشت اور پبلک اداروں کے کام کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی بڑھے گی۔