کراچی چڑیا گھر، شیر کا زو کیپر پر حملہ، قصور وار کون؟‌ ویڈیو دیکھیں

1 تعبيرية منگل 10 دسمبر‬‮ 9102 - (شام 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی چڑیا گھر، شیر کا زو کیپر پر حملہ، قصور وار کون؟‌ ویڈیو دیکھیں کراچی: شہر قائد کے چڑیا گھر میں زو کیپر پر ہونے والے شیر کے حملے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل کراچی کے چڑیا گھر میں موجود شیر نے کننو پیر دتہ نامی زو کیپر کو دبوچ لیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا، خوش قسمتی سے ملازم کا ہاتھ ضائع ہونے سے بچ گیا۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کا کہنا ہے کہ کننو کا کام جانوروں کا خیال رکھنا اُن کے پنجروں کو صفائی ستھرائی کرنا ہے، گزشتہ روز اس نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور شیر کے قریب سامنے سے گیا جبکہ ایسا کبھی بھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ ملازم کی ہڈی بچ گئی ہے البتہ گوشت اور پٹھے پھٹ جانے سے خون بہت زیادہ بہہ گیا ہے۔ دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

کننو کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اُس اپنی بیوی کو باور کرانے کے لیے شیر کو ہاتھ لگایا کیونکہ وہ اپنی اہلیہ کو ثابت کرنا چاہتا تھا کہ میں بزدل نہیں بلکہ بہادر انسان ہوں۔