پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، حصص کی مالیت میں 49 ارب روپے کا اضافہ

3 تعبيرية منگل 10 دسمبر‬‮ 9102 - (رات 9 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، حصص کی مالیت میں 49 ارب روپے کا اضافہ کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز تیزی لوٹ آئی، حصص کی مالیت میں 49 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حصص مارکیٹ میں 221.79 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 40600 کی حد بحال ہو گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس میں 221.79 پوائنٹس کی تیزی ہوئی جس کے بعد مزید دو حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 40500، 40600 کی حدیں شامل ہیں۔ حصص کی مالیت میں 49 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 289 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

دن کے وسط میں 100 انڈیکس میں 399 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 332 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 289 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ انڈیکس 40 ہزار 442 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔

ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 14 سو44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔