ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

1 تعبيرية بدھ 11 دسمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 4 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے ، جس میں ملکی سلامتی صورتحال،کشمیر اوردیگراہم معاملات پربریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور آج سہ پہرتین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ کورکمانڈرکانفرنس کی بات چیت سے آگاہ کریں گے اور ملکی سلامتی صورتحال،کشمیر اوردیگراہم معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی تھی ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، اہم کور کمانڈرز کانفرنس سات گھنٹے سے زائد جاری رہی اور روایت کے برعکس کور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ کے میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے دونوں (وزیراعظم، آرمی چیف) رابطے میں رہیں، ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں مگر یہ علیحدہ بات ہے کہ ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں : ملکی ترقی کے لیے وزیراعظم اور آرمی چیف کے رابطے ضروری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’آئین ذمہ داری کے مطابق جمہوری حکومت کی حمایت کررہےہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف دونوں رابطے میں ہیں، جب بھی ضرورت پیش آتی تو ملاقاتیں ہوجاتی ہیں‘۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج ایک پیج پرہے۔