پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

1 تعبيرية بدھ 11 دسمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 5 بجکر 0 منٹ)

شیئر کریں:

پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پاکستانی سرزمین پر 10 سال بعد ہونے والا ٹیسٹ میچ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تیار کی ہیں جو پاکستانی کرکٹرز سری لنکن کھلاڑیوں کو پیش کریں گے۔

شائقین کرکٹ چیکنگ کے بعد شٹل سروس سے اسٹیڈیم پہنچے۔

محمکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ راولپنڈی میں 11 دسمبر کو موسم ابر آلود رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، 12 دسمبر کو وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ دوپہر کے وقت تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اور 14 دسمبر کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں۔ ٹیم میں بابر اعظم، شان مسعود، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور محمد عباس شامل ہیں۔ عثمان خان شنواری اور عابد علی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان کرونارتنے کا کہنا تھا کہ پچ اچھی ہے، کوشش کریں گے اچھا کھیلیں۔ ٹیم اچھی بنی ہوئی ہے جبھی نتائج آرہے ہیں۔

پاکستانی کپتان اظہر علی نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ کوشش کریں گے اچھا کھیلیں اور اچھا آغاز کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔