کراچی کی کم آبادی کو درست کروائیں، مصطفیٰ کمال کا ایم کیو ایم وزرا سے مطالبہ

1 تعبيرية جمعرات 12 دسمبر‬‮ 9102 - (سپہر 4 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی کی کم آبادی کو درست کروائیں، مصطفیٰ کمال کا ایم کیو ایم وزرا سے مطالبہ حیدرآباد: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خالد مقبول، فروغ نسیم کراچی کی جو آبادی کم کی گئی ہے اسے درست کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول، فروغ نسیم کیبنٹ میٹنگ میں وزیراعظم کے ساتھ بیٹھتے ہیں، حیدرآباد، کراچی کی جو آبادی کم کی گئی ہے اسے درست کروائیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ آبادی صحیح گنوالیں ہم ہر جگہ شکریہ کے بینرز لگوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روتے ہیں کہ لوکل گورنمنٹ کے اختیارات صوبائی حکومت نے چھین لیے، 2013 میں ایم کیو ایم نے یہ اختیارات اپنے ہاتھ سے خود دئیے تھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے حالات پاکستانیوں کے لیے اچھے نہیں ہیں، مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، آنے والا کل اس سے زیادہ برا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسئلہ اختیار کا نہیں کردار کا ہے، وسیم اختر کو لندن کا میئر بنادیا جائے تو اس کو بھی لالو کھیت بنادیں گے۔

چیئرمین پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ عوام سیاست دانوں کا کردار دیکھ کر انہیں ووٹ دے کر منتخب کریں، دعویٰ نہیں کرتا کہ اکیلا سب ٹھیک کردوں گا، مجھےعوام کا ساتھ چاہئے۔