بار کے الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کی گئی، میاں اسلم اقبال

1 تعبيرية جمعرات 12 دسمبر‬‮ 9102 - (سپہر 5 بجکر 0 منٹ)

شیئر کریں:

بار کے الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کی گئی، میاں اسلم اقبال لاہور: پاکستان تحریک انساف کے رہنما میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ بار کے الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کی گئی، بعض سینئر وکلا بار الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کا دفاع کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور وکلاء میں صلح ہوگئی تھی اگلے دن وکیلوں نے حملہ کیا، وکلاء گیٹ توڑ کر اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوئے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بار کے الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کی گئی، بعض سینئر وکلا بار الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کا دفاع کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آج لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عداالت کے جج عبدالقیوم کے سامنے وکلاء کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

وکلاٗٗٗ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیاوکلاٗٗٗ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔