مسجد الحرام میں گھومتا ہوا والا گنبد

1 تعبيرية ہفتہ 14 دسمبر‬‮ 9102 - (صبح 01 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

مسجد الحرام میں گھومتا ہوا والا گنبد مکہ مکرمہ : مسجد حرام میں تیسری بڑی توسیع کا کام جاری ہے ، جس کے تحت جدید سہولت سے آراستہ چھ گنبد نصب کئے جائیں گے ،  جن میں سب سے بڑا گنبد متحرک ہوگا ، جو باب الملک عبداللہ کے اوپر تعمیر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں تعمیر و توسیع کا کام روز شور سے جاری ہے ، جس کے تحت چھ گنبدوں کا مجموعہ نصب کیا جائے گا، جن میں سے بعض گنبد متحرک ہوں گے، چھ گنبدوں کے مجموعے میں سب سے بڑا گنبد گھونے والا ہوگا۔

متحرک گنبد باب الملک عبداللہ کے اوپر تعمیر ہوگا اور اس کا دائرہ 36.5 میٹر اور 21میٹر اونچا ہوگا، زمین سے گنبد کی چھت تک کا فاصلہ 80 میٹر ہوگا جبکہ اس کا مجموعی وزن 860 ٹن رہے گا۔

خیال رہے مکہ مکرمہ میں مسجد حرام سے متعلق مطاف اور تیسری سعودی توسیع کے منصوبوں کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، مطاف اور شامیہ کی توسیع سمیت مسجد حرام کے تمام ترقیاتی منصوبے 1444 ہجری میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جہاں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ توسیعی کام بھی جاری رہتا ہے۔

مزید پڑھیں : مسجد الحرام کی توسیع کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، سعودی حکام

مسجد الحرام کے صحنوں میں دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا کام رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا، 300 سے زائد دیوہیکل چھتریاں مسجد الحرام میں نصب کی جائیں گی، اس کی بدولت زائرین کو طواف اور نماز میں آرام و راحت نصیب ہو گا۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا حکم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے دیا تھا۔ یہ اعلان 2008 میں کیا گیا تھا، یہ مسجد الحرام کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہے، جو شمالی حصے میں کی جارہی ہے۔

مسجد الحرام توسیع کا مصوبہ مکمل ہونے کے بعد 18 لاکھ 50 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوجائے گی اور مجموعی طور پر30 لاکھ افراد حرم شریف میں نماز ادا کرسکیں گے۔