سعودی عرب میں کام کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری

1 تعبيرية ہفتہ 14 دسمبر‬‮ 9102 - (صبح 01 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی عرب میں کام کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری ریاض: سعودی عرب میں کام کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری، اگلے برس تمام شعبوں کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے۔

مارکیٹ ریسرچ و مشاورت کی کمپنی ’کوپر وچ‘ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال 2020 کے دوران سعودی عرب کے تمام شعبوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 3 فیصد اوسط اضافہ ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں، یہ تبدیلیاں تنخواہیں برقرار رکھوانے والی یا بیشترصنعتوں میں تنخواہیں بڑھوانے والی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی لیبر مارکیٹ میں سنہ 2020 کے دوران اسٹرٹیجک خدمات کے شعبے میں قابل ذکر پیشرفت آئے گی۔ توقع ہے کہ اس شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد تک اضافہ ہوگا۔

دوسرے نمبر پر سرمایہ کاری، تجارت اور مارکیٹنگ کے شعبے ہوں گے جن کے ملازمین کی تنخواہ 5 فیصد تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔ علاوہ ازیں فنڈنگ اور اکاﺅنٹنٹ کے شعبے میں 4 فیصد تک تنخواہ بڑھ سکتی ہے۔

اس بات کی بھی توقع ہے کہ بینکنگ، مالیاتی خدمات، قانونی مینجمنٹ، سرمایہ کاری اور پبلک سیکٹر کی خدمات میں کام کرنے والوں کی تنخواہوں میں 3 فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری، صنعت، ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبوں میں برائے نام اضافہ ہوگا، اس کی شرح 2 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ تو محدود ہوگا البتہ اچھی بات یہ ہے کہ امارات میں کئی ترقیاتی منصوبے نافذ کیے جائیں گے۔ یہ منصوبے اماراتی لیبر مارکیٹ کی مضبوطی کا باعث بنیں گے۔