اسرائیل کو دبئی ایکسپو2020 میں شرکت سے روکا جائے، فلسطین

13 تعبيرية بدھ 22 جنوری‬‮ 0202 - (صبح 9 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

اسرائیل کو دبئی ایکسپو2020 میں شرکت سے روکا جائے، فلسطین غزہ : فلسطینی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کرتا ہے تو تمام مسلمان ممالک دبئی ایکسپو 2020 کا بائیکاٹ کریں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں رواں سال اکتوبر میں منعقد کی جانے والی بین الاقوامی نمائش ایکسپو 2020ء دبئی میں اسرائیل کی شرکت کے اعلان کے بعد فلسطینی عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایکسپو نمائش 2020 دبئی میں صیہونی ریاست اسرائیل نے بھی شرکت کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین میں جاری اسرائیلی مصنوعات بائیکاٹ مہم چلانے والوں نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اس نمائش میں شرکت کرتا ہے تو مسلم ممالک اور آزادی پسند عالمی قوتوں کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

بیان میں متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی وفد کو نمائش میں شرکت سے سختی سے روکے کیونکہ ایسا کرنے سے امارات کے حوالے سے فلسطینی عوام میں سخت مایوسی اور غم وغصہ کی لہر اٹھ سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دبئی ایکسپو 2020 عالمی اہمیت کا حامل موقع ہے جس میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی ہوگا، اس موقع پر اسرائیلی ریاست کو شرکت کی اجازت دینا فلسطینی قوم کی تمناﺅں اور امنگوں کا خون کرنے اور فلسطینی قوم کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

فلسطینی بائیکاٹ مہم نے کہا کہ ایکسپو نمائش میں شرکت اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کو آگے بڑھانے اورقابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو نارملائز کرنے کی اسکیموں کا حصہ قرار دیا ہے۔