عراق میں 70 ہزار سال پرانی انسانی ڈھانچہ دریافت

1 تعبيرية بدھ 19 فروری‬‮ 0202 - (صبح 9 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

عراق میں 70 ہزار سال پرانی انسانی ڈھانچہ دریافت بغداد : عراق میں 70 ہزار سال پرانا کنکال (انسانی ڈھانچہ) دریافت ہوا ہے، جس کے بعد پھر یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ قدیم انسان بھی موت پر ثقافتی رسومات ادا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے 500 میل شمال میں واقع شنیدر نامی غار سے یہ ہزاروں سال پرانا کنکال دریافت ہوا ہے، جس کی کھوپڑی، سینا اور دونوں ہاتھ درست حالت میں ہیں۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ تقریباً 70 ہزار سال قدیم انسان ہے جس کی صنف کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم اس کا نام شنیدر زیڈ بتایا ہے۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق اس کنکال (انسانی ڈھانچے) کے منہ میں درمیانی عمر سے بالغ انسان کی عمر تک کے دانت موجود ہیں۔

برطانوی یونیورسٹی لیورپول جان مورس میں کلچرل پالیوایکولوجی ڈپارٹمنٹ میں بطور پروفیسر خدمات انجام دینے والے کرس ہنٹ کا کہنا ہے کہ سنیدر زیڈ کی تلاش واقعاً ‘ایک شاندار دریافت ہے’۔

کیمبریج یونیورسٹی کے میکڈونلڈ انسٹی ٹیوٹ آف آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر گریم بارکر نے کہا کہ اس کے ابتدائی ثبوت موجود ہیں کہ شانیدار زیڈ کو جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا۔