راہگیر کی سرعام پٹائی، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

1 تعبيرية بدھ 19 فروری‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

راہگیر کی سرعام پٹائی، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی واشنگٹن : نامعلوم حملہ آور نے ریسٹورنٹ سے برگر خریدنے والے راہگیر پر حملہ کردیا، متاثرہ شخص پر حملے اور برگر مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ظلم و بربریت کا یہ واقعہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں اس وقت پیش آیا جب ایک 55 سالہ شخص مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ مکڈونلڈ سے برگر لیکر نکلا تو نامعلوم وجوہات کی بناپر اجنبی نے مذکورہ راہگیر پر حملہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ کس ڈرامائی انداز میں ایک اجنبی چلتا ہوا آتا ہے اور آگے چلنے والے شخص کے منہ پر سگریٹ کا دھواں اڑاتا ہے اور پھر اس کے منہ پر برگر کا بیگ مارتا ہے۔

متاثرہ شخص نے حملہ آور کے بیگ مارنے کے جواب میں ہاتھ اٹھایا اور اجنبی شخص نے غصّے میں آکر راہگیر کو بے دردی سے زمین پر گرا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 55 سالہ راہگیر زمین پر گرنے کے بعد اجنبی نوجوان متاثرہ شخص کے چہرے پر گھونسوں کی برسات کرتا ہے اور اسی دوران پیم برگر اٹھا کر اس کے چہرے پر ملتا ہے۔

 ویڈیو میں نظر آنے والے حملہ آور کی عمر لگ بگ 20 سے 30 سال کے درمیان ہے جو برگر مارنے کے بعد لاتوں سے متاثرہ راہگیر کے چہرے پر وار کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ پولیس نے درج کرکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں استپال منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے کے باعث متاثرہ شخص کے چہرے اور سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم ابھی تک متاثرہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے شہریوں سے ویڈیو میں نذر آنے والے حملہ آور کی شناخت کرکے فوری اطلاع کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ مذکورہ شخص کو گرفتار کیا جاسکے۔