کورونا وائرس: خاتون نے زرافہ کا روپ دھار لیا

1 تعبيرية بدھ 19 فروری‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

کورونا وائرس: خاتون نے زرافہ کا روپ دھار لیا بیجنگ : چینی خاتون نے ہلاکت خیز کورونا وائرس نے بچاؤ کےلیے زرافے کا روپ دھار لیا، خاتون کی اس عجیب و غریب حرکت کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خوف ناک اور نہایت مہلک وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔

چینی صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مہلک ترین وائرس سے بچنے کےلیے زرافہ کا لباس زیب تن کرلیا، خاتون جب زرافے کا لباس زیب تن کیے مقامی اسپتال پہنچی تو طبی عملہ اور مریض خاتون کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔



خاتون سے جب پوچھا گیا کہ ایسا لباس کیوں پہنا گیا تو انہوں تبایا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے قبل میرے والد سانس کی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے اور گھر میں موجود ماسک کی مدت معیاد ختم ہوچکی تھی اور دکانوں پر ماسک ختم ہوچکے تھے اسی لیے میں نے گھر میں موجود زرافے کا لباس پہننے کا فیصلہ کیا۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین میں مہلک کرونا وائرس کے باعث مزید 136 افراد ہلاک ہو گئے، حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کر گئیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید ایک ہزار 749 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 74 ہزار سے بڑھ گئی۔