دلہن کا مہنگا اور منفرد لہنگا، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

1 تعبيرية منگل 25 فروری‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

دلہن کا مہنگا اور منفرد لہنگا، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید شادی کے پُرمسرت موقع پر دلہا ہو یا دلہن دونوں کا لباس دوران تقریب لوگوں کی توجہ اپنی جانب ضرور مبذول کراتا ہے لیکن شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہن کے عروسی لباس پر تبصرے لازمی کرتے ہیں۔

پاکستانی معاشرے میں شادیوں کے موقع پر نمود و نمائش تو عام ہے لیکن آج کل ریا کاری و دکھاوا کچھ زیادہ ہی ہوگیا ہے اور والدین بھی یہ خواہش رکھتے ہیں کہ جتنی حیثیت ہے اپنے بیٹے یا بیٹی کی شادی میں اس سے زیادہ اخراجات کریں تاکہ شادی یادگار بن جائے اور اس پر خوب تبصرے ہوں۔

ایسے ہی چرچے گزشتہ روز سے پاکستانی دلہن کے عروسی لباس کے ہورہے ہیں جس نے اپنی شادی میں 100 کلو وزنی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

بھاری بھرکم لباس زیب تن کرکے دلہن سوشل میڈیا پر اپنے بے پناہ مداح بنانے میں کامیاب تو ہوگئی لیکن وہیں اس کے غیر معمولی لباس پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

آئیے جانتے ہیں سوشل میڈیا صارفین اس قدر غیر معمولی عروسی جوڑا پہننے پر کیا کہتے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘جب آپ کو اپنے کمرے کے پردے اتنے پسند آجائیں کہ آپ اس کا لہنگا ہی بنوالیں’۔

علی نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ‘جتنا پیسہ اس لہنگے پر خرچ کیا گیا ہے اس سے کتنے لوگوں کے ‘تن’ دھکے جاسکتے تھے’۔

سید اختیار نامی ٹوئٹر صارف نے موجودہ مہنگائی کو موضوع گفتگو بناتے ہوئے کہا کہ ‘ممکن ہے اس بہن نے مستقبل کی مہنگائی کا سوچ کر ایسا لباس پہنا ہو، اگر مستقبل میں کپڑا مہنگا ہوگیا تو اسی 100 کلو وزنی لہنگے سے بچوں کے کپڑے بن جائیں گے۔ اسے کہتے ہیں مستقبل کی منصوبہ بندی’۔

جب کہ دیگر صارفین نے مذکورہ دلہن کے عروسی جوڑے پر دلچسپ تبصرے کیے۔