مردہ قرار دی جانے والی خاتون کئی گھنٹے بعد زندہ ہوگئی

1 تعبيرية منگل 25 فروری‬‮ 0202 - (صبح 9 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

مردہ قرار دی جانے والی خاتون کئی گھنٹے بعد زندہ ہوگئی کیو : مردہ قرار دی جانے والی عمر رسیدہ خاتون 10 گھنٹے بعد اچانک زندہ ہوگئی، بزرگ خاتون نے کہا کہ ‘میں نے جنت دیکھی اور محروم والد کی آواز بھی سنی’۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بزرگ خاتون کے کئی گھنٹے کے بعد زندہ ہونے کا یہ حیران کن واقعہ یوکرین میں اس وقت پیش آیا جب 83 سالہ خاتون کو مردہ قرار دئیے جانے کے کئی گھنٹے بعد دفنانے کی تیاری کی جارہی تھی۔

طبعیت خراب ہونے کے باعث خاتون بے ہوش ہوگئی تھیں جس کے بعد اہلخانہ نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو بلایا، جنہوں نے خاتون کو مردہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی حرکت قلب بند ہوچکی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے بیان پر اہل خانہ نے 83 سالہ خاتون کی آخری رسومات کی تیاری شروع کی اور مسیحی برادری کے مذہبی رہنما ‘پادری’ کو مدعو کیا اور قبر کی کھدائی بھی شروع کروائی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جب خاتون کو دفنانے کی تیاری کی جارہی تھی تو اچانک کیسینیا دیدک نامی خاتون نے حرکت قلب بند ہونے کے 10 گھنٹے بعد اپنے زندہ ہونے کا احساس دلایا، جس پر اہل خانہ پوری طور پر خاتون کو قریبی اسپتال لے گئے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

عمر رسیدہ خاتون نے موت کے تجربے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے جنت کی ریاست دیکھی اور اپنے محروم والد کو پکارتے ہوئے سنا’۔

 اس لمحے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جب اسے ہوش آیا، کینیا نے کہا کہ ‘میری آنکھیں کھل گئیں اور سفید رنگ کے لوگ میرے آس پاس کھڑے تھے’۔

بزرگ خاتون کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری کال کے بعد 6 بجے طبی عملہ ہمارے گھر پہنچا تھا جب والدہ کی حالت انتہائی خراب تھی۔

والدہ کا چیک اپ کرنے کے بعد نرس نے کہا کہ انہیں اسپتال لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مرچکی ہیں، نرس نے ان کی حرکت قلب چیک کی اور کچھ دیگر ٹیسٹ بھی کیے جس سے زندگی کا پتہ چل سکے تاہم ان کی حرکت قلب بکل بند ہوچکی تھی، جس کے بعد ہم نے آخری رسومات ادا کرنے کی تیاری شروع کردی۔