وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کا استعفیٰ منظور

1 تعبيرية پیر 6 اپریل‬‮ 0202 - (دوپہر 2 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کا استعفیٰ منظور لاہور: ایف آئی کی جانب سے آٹا وچینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

صوبائی وزیر خوراک نے استعفے میں موقف اپنایا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں محکمے میں ریفارمز نہیں کرسکا لہذا جب تک الزامات کلیئر نہیں ہوتے حکومتی عہدہ نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں ہر فورم پر خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر خوراک کا استعفیٰ منظور کر لیا۔انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان و سابقہ سیکرٹری خوراک نسیم صادق کی عہدے سے علیحدگی کی درخواست بھی قبول کرتے ہوئے انہیں او ایس ڈی بنا دیا۔ سابق ڈائریکٹر خوراک ظفر اقبال کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

آٹا، چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ، وفاقی کابینہ میں رد و بدلآٹا، چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ، وفاقی کابینہ میں رد و بدل

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آٹا، چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں وزارت اقتصادی امور دے دی جبکہ ان کی جگہ فخر امام کو وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک وتحقیق بنایا گیا ہے۔