پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت پر فیصلہ ہو گیا

2342 تعبيرية جمعہ 11 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 1 بجکر 51 منٹ)

شیئر کریں:

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت پر فیصلہ  ہو گیا  پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کاتصحیح شدہ شیڈول جاری، ایک نقصان ہوگیا،قومی ٹیم ایک وارم اپ میچ نہیں کھیل پائے گی جسے منسوخ کیاگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹیم کا دورہ بھارت کا معاملہ حل ہو گیا۔ پاکستانی ٹیم آج رات بھارت کیلئے روانہ ہو گی اور کل شام تک کولکتہ پہنچ جائے گا۔ ٹیم وہیں پر پریکٹس کرے گی۔ پوری قوم کی خواہش تھی پاکستانی ٹیم بھارت جائے۔ انہوں نے کہا گزشتہ روز کھلاڑیوں سے پوچھا اگر کوئی بھارت نہیں جانا چاہتا تو بتا دے لیکن تمام کھلاڑیوں نے جانے کی رضامندی ظاہر کی۔

 

بھارتی صحافیوں نے بھی پاکستانی موقف کی حمایت کی۔ شہریار خان نے کہا پاکستان ٹیم ایک وارم اپ میچ نہیں کھیل پائے گی جبکہ پاکستان سری لنکا کے خلاف اتوار کو وارم اپ میچ ہو گا۔ شہریار خان نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت باہمی سیریز کا بھی جلد آغاز ہو جائے گا اور بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط بحال رکھنا چاہتے ہیں۔