طبی عملے پر کورونا کے جان لیوا حملے بڑھ گئے

1 تعبيرية پیر 1 جون‬‮ 0202 - (دوپہر 1 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

طبی عملے پر کورونا کے جان لیوا حملے بڑھ گئے کراچی: شہریوں کی طرح ہیلتھ کئیر ورکرز پر بھی کورونا وائرس کے جان لیوا حملے جاری ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 139 ہیلتھ کئیر ورکرز کووڈ19 کے شکار ہوئے جب کہ 2 اموات واقع ہوئیں۔

اس حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 2193 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے، مزید 82 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں اور کل تعداد 1232 تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 333 تک پہنچ گئی ہے، میڈیکل سے وابستہ 196 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 7 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 1185 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں 789 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔