اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کرلیا

1 تعبيرية پیر 1 جون‬‮ 0202 - (دوپہر 2 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کرلیا کراچی: پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا ایپ پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور وہ اپنے کام کے حوالے سے بھی وقتاً فوقتاً سب کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

اگر بات کی جائے تو سوشل میڈیا کے تقریباً تمام ہی پلیٹ فارمز پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات موجود ہیں، جو ناصرف اپنی پوسٹیں شیئر کرتی بلکہ مداحوں کی جانب سے ملنے والے کمنٹس کو بھی پڑھتی ہیں۔

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہونے پر اپنی انسٹاگرام فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے سامنے کیک رکھا ہوا ہے، تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 40 لاکھ فالوورز ہونے پر میری طرف سے انسٹاگرام فیملی کے لیے میٹھا پیار۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف اداکارہ صبا قمر کے انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ فالوورز ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں اداکارہ ایمن خان سب سے آگے ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 59 لاکھ ہے۔