ایف آئی اے سائبر ونگ کی کارروائیاں: جعلساز گینگ کے 3 کارندے گرفتار

1 تعبيرية پیر 1 جون‬‮ 0202 - (دوپہر 2 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

ایف آئی اے سائبر ونگ کی کارروائیاں: جعلساز گینگ کے 3 کارندے گرفتار کراچی: ایف آئی اے سائبر ونگ نے سندھ کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جعلساز گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر سکھر، شکارپور، پنوعاقل،گڑھی یاسین میں ایف آئی اے سائبر ونگ نے کارروائیوں کے دوران 3 جعلساز گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر کے سامان برآمد کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کے انچارج امجد علی عباسی نے بتایا کہ ملزمان سیلولر کمپنی کی سمیں غیر قانونی طریقے سے فروخت کرتے تھے، ایکٹیو سمس مختلف جرائم میں استعمال ہوتی تھیں۔

امجد علی عباسی کا کہنا تھا کہ ملزمان ربڑ پر انگوٹھے کا نشان بنا کر سمز کو ایکٹیو کیا کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے سیکڑوں ایکٹیو سمز،جعلی تھمب امپریشن بنانےکا سامان برآمد کیا گیا۔

انچارج ایف آئی اے سائبر ونگ کے مطابق ملزمان جعلسازی سے سمیں ایکٹو کر کے بی آئی ایس پی سے پیسے بھی نکالتے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے گلبہار کراچی کی رہائشی ایک خاتون کو بلیک میل،ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم محمد اطہر خان کو گرفتار کر کے شواہد حاصل کیے تھے۔