پانچویں شادی کرنے والے شخص کی چوتھی بیوی کے ہاتھوں بھرے بازار میں پٹائی

1 تعبيرية جمعرات 9 جولائی‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

پانچویں شادی کرنے والے شخص کی چوتھی بیوی کے ہاتھوں بھرے بازار میں پٹائی اوکاڑہ : پانچویں شادی کرنے والے شخص کی چوتھی بیوی نے بیچ بازار درگت بنا ڈالی اور الزام لگایا کہ جمال نامی شخص جائیداد کا جھانسہ دیکر خواتین سے شادی کرنے کے بعد کچھ عرصہ بعد طلاق دے دیتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے شہری کو پانچویں شادی مہنگی پڑ گئی ، چوتھی بیوی حمیرا نے شوہر کی بیچ بازارپٹائی کر ڈالی اور پہلی 3 بیویوں کے نکاح نامے اورطلاق نامے بھی ساتھ لے کر آئی۔

چوتھی بیوی کے مطابق اس کے خاوند نے پانچویں شادی 13سالہ لڑکی سے کی اور الزام لگایا کہ جمال نامی شخص خواتین کو جائیداد کا جھانسہ دیکر شادی کرتا تھا اور کچھ عرصہ کے بعد ہی طلاق دے دیتا تھا۔

یاد رہے گذشتہ دو ماہ قبل پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی نے شوہر پر گرم پانی پھینک دیا تھا ، جس سے ڈاکٹر عبدالرشید نامی شخص کا جسم 45 فیصد جھلس گیا۔

شاہ جمال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹرعبدالرشید نے تیسری شادی کی تھی جس پر بیوی طعیش میں آگئی اور بدلہ لینے کے لیے خطرناک اقدام اٹھایا۔ جبکہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا تھا۔