’حکومت سندھ کی جانب سے ترقیاتی کاوشوں میں وفاق مکمل تعاون کرے گا‘

1 تعبيرية جمعرات 9 جولائی‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

’حکومت سندھ کی جانب سے ترقیاتی کاوشوں میں وفاق مکمل تعاون کرے گا‘ کراچی: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے شہریوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت سندھ کی جانب سے ترقیاتی کاوشوں میں وفاق مکمل تعاون کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر پی ایس ڈی پی کے تحت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسد عمر نے وزیر اعظم کے کراچی پیکج منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کا عزم کیا۔ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہریوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فورمنصوبے پر صوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کررہی ہے، وفاقی حکومت اپنے فنڈز کا حصہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دریں اثنا گورنرسندھ نے سندھ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس  کمپنی کے ذریعے چلائے جانے والے منصوبے وقت پر مکمل ہوجائیں گے۔