محکمہ صحت سندھ نے طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی

1 تعبيرية جمعرات 9 جولائی‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 91 منٹ)

شیئر کریں:

محکمہ صحت سندھ نے طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی کراچی: محکمہ صحت سندھ نے طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کے خلاف جنگ میں لڑنے والے محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آگیا۔محکمہ صحت سندھ نے طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک تا 16 کو 17 ہزار ہیلتھ رسک الاونس دیا جائے گا،گریڈ 17 اور اوپر کےگریڈ ز میں 35 ہزار روپے ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹس کو 15 ہزار اور ہاوس آفیسرز کو 10 ہزار الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے جبکہ نرسنگ اسٹوڈنٹس کو ساڑھے 5 ہزار روپے الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلانمحکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان کیا تھا۔