غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ، تنگ عوام کے الیکٹرک کیخلاف عدالت پہنچ گئی

1 تعبيرية جمعرات 9 جولائی‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 93 منٹ)

شیئر کریں:

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ، تنگ عوام کے الیکٹرک کیخلاف عدالت پہنچ گئی کراچی : کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا ہے کہ گرمی کے دونوں میں اتنی لوڈشیڈنگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں، کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام عدالت پہنچ گئی اور لوڈشیڈنگ اوراوور بلنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نےفوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے، جسٹس خادم حسین شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے ، مختلف علاقوں میں 10 سے12 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے اور گرمی کے دونوں میں اتنی لوڈشیڈنگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا سیاسی جماعت صرف اور صرف سیاست کر رہی ہے ، استدعا ہے کہ کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روکا جائے، کے الیکٹرک کی غفلت اور لاپرواہی پر نیپرا کو کارروائی کا حکم دیا جائے۔