عالمی ادارہ صحت نے نئے خطرے سے آگاہ کردیا

1 تعبيرية جمعرات 9 جولائی‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 94 منٹ)

شیئر کریں:

عالمی ادارہ صحت نے نئے خطرے سے آگاہ کردیا جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے نئے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب خطرہ صرف وائرس نہیں رہا بلکہ عالمی و قومی سطح پر قیادت کا اور یکجہتی کا فقدان بھی ایک خطرہ ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرٹیڈروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا نےکسی ملک کونہیں چھوڑا ہم سب کو عاجز کر دیا ہے، غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب خطرہ صرف وائرس نہیں رہا بلکہ عالمی وقومی سطح پرقیادت کا اور یکجہتی کا فقدان بھی ایک خطرہ ہے، کورونا کی وبا عالمی یکجہتی اور قیادت کیلئے ایک امتحان ہے۔

سربراہ ڈبلیوایچ او کا کہنا تھا کہ ہماری تقسیم پر وائرس پھیلےگا لیکن متحدہونے پر ناکام ہوگا، ہمیں متحد ہو کر وائرس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ کروناوائرس کے ہوا کے ذریعے پھیلاؤ کے شواہد بھی مل رہے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ کروناوائرس عمومی طور پر وبائی مریض کے منہ یا ناک سے نکلنے والے وائرس کے جز سے پھیلتا یا پھر دوسرے کو متاثر کرتا ہے، لیکن اب عالمی ادارہ صحت نے وبا کے پھیلاؤ سے متعلق نئے خطرے کی طرف اشارہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے 32 ممالک سے 239 سائنس دانوں نے مشترکہ خط شایع کیا ہے جس میں باقاعدہ طور پر ہوا میں وائرس کی موجودگی کے شواہد اور ثبوت درج ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ ملکوں میں وائرس کی ہوا میں موجودگی سے جو بھی سانس لے رہا ہے وہ کرونا کا شکار ہورہا ہے۔ جبکہ عالمی ادارہ صحت بھی اس امر کے سچ ہونا کا امکان ظاہر کررہا ہے۔