پنجاب حکومت کے محکموں میں مالی معاملات کا خصوصی آڈٹ شروع

1 تعبيرية جمعرات 9 جولائی‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

پنجاب حکومت کے محکموں میں مالی معاملات کا خصوصی آڈٹ شروع لاہور: پنجاب حکومت کے36محکموں کےمالی معاملات کاخصوصی آڈٹ شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے ملنے والے احکامات پر آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیمیں محکموں میں128ارب روپےکا آڈٹ کر رہی ہیں، پنجاب کے تمام منصوبوں، اخراجات، اشیاکی خریداری کی بھی چھان بین ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں احساس کفالت پروگرام میں پیپرا رولز سےاستثنیٰ کاجائزہ لیاجائےگا جب کہ کوروناسےنمٹنےکیلئے پی پی ایز کی خریداری اور تمام اخراجات کو بھی چیک کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ تعلیم، صحت، آپباشی، مواصلات سمیت دیگر محکموں کےفنڈز کےاستعمال کا آڈٹ ہوگا اور مبینہ کرپشن، بےضابطگیوں کی شکایات پر محکموں سےوضاحت طلب ہوگی، مبینہ کرپشن اور بےضابطگیوں میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

ذرائع آڈیٹرجنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ منظوری کے بعدآڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائےگی۔