راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹر پبھاکر ریڈی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

1 تعبيرية جمعرات 9 جولائی‬‮ 0202 - (دوپہر 1 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹر پبھاکر ریڈی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا کراچی: کرونا کے مشکل حالات میں بھی راشد نسیم کا حوصلہ کم نہ ہوا، راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی خصوصی اجازت لے کر بھارت کے پبھاکر ریڈی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم نے پانچ کلو وزن باندھ کر تین منٹ میں 152 بار گھٹنے کے وار ٹارگٹ پر مار کر نیا ریکارڈ بنالیا، ان کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد 56 ہوگئی، محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سنچری ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرکے ریکارڈ کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کردی۔

واضح رہے کہ کرونا کی وبا کے باوجود رواں سال کے دوران اب تک راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں۔

بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈز توڑنے کے ساتھ 50 سے زائد عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم اپنی کاوشوں پر سرکاری طور پر حکومتی اعزاز کے خواہاں ہیں۔

یاد رہے کہ راشد نسیم کے تسلیم شدہ عالمی انفرادی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی میں بنائے جانے والے عالمی ریکارڈز کی تعداد 70 تک جاپہنچی ہے، محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سنچری بنانا ہے۔