ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنےوالی ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

1 تعبيرية جمعہ 10 جولائی‬‮ 0202 - (سپہر 5 بجکر 91 منٹ)

شیئر کریں:

ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنےوالی ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔

سی اے اے کے مطابق ائیر لائنز ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہیں۔

لاہور،کراچی پشاور سمیت ائیرپورٹ مینجرز نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کرنے کے تحریری احکامات جاری کیےہیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ کے مینجر نے بھی خط ارسال کئے ہیں۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ بعض ائیرلائنز دوران پرواز مسافروں کی کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہیں جب کہ دوران پرواز مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کی ہدایت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں اور سی اے اے کی ہدایت کے باوجود جہازوں کو بھر کر لایا جارہاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹ سروسز عامر محبوب نے تمام ائیرپورٹ مینجرز کو تحقیقات کرنے کیلئے ایک ہفتہ قبل مراسلہ بھی لکھا تھا، مراسلے میں ائیرپورٹ مینجرز کو ایئرلائنز کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی تھیں۔

ڈپٹی ڈی جی عامر محبوب کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والی ائیرلائن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔