پاکستان و ایران میں برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کا دیرینہ ریکارڈ ہے، ایرانی سفیر

1 تعبيرية جمعہ 10 جولائی‬‮ 0202 - (سپہر 5 بجکر 93 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان و ایران میں برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کا دیرینہ ریکارڈ ہے، ایرانی سفیر اسلام آباد : ایرانی سفیر نے پاک ایران تعلقات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے احترام پر استوار ہیں اسی لیے ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے پاک ایران دوستی اور باہمی تعلقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان میں بد امنی کی کسی بھی کوشش کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

محمد علی حسینی نے کہا کہ دونوں ممالک میں برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کا دیرینہ ریکارڈ ہے، پاکستان سے تعلقات باہمی احترام اور مشترکا مفادات کے احترام پر استوار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل کی سرکوبی کی ہے اور ایران نے دہشت گرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ مشترکا سرحدوں اور سیکیورٹی خدشات و خطرات سے نمٹنے کےلیے اکٹھے کام کرنے کےلیے تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسری قوتوں کی فریب کاریوں کی بدولت غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اور تہران ایسی ممکنہ غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے۔