شادی کی سالگرہ یاد گار بنانے کا انوکھا انداز

1917 تعبيرية ہفتہ 12 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 55 منٹ)

شیئر کریں:

شادی کی سالگرہ یاد گار بنانے کا انوکھا انداز ماسکو......یوں تو کئی شادی شدہ جوڑے اپنی شادی کی سالگرہ کو یاد گار بنانے کے لئے کئی انوکھے اور نت نئے انداز اپنا تے ہیں لیکن روس سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اس دن کو یاد گار بنانے کا ایسا انداز اپنایا کہ سب کو حیران کردیا۔جی ہاں الیکزینڈر نامی نوجوان نے اپنی شادی کے دن کے موقع پر اپنی اور بیوی کی تصویر سمیت پھولوں کا گلدستہ خلاء میں بھیج کر بیوی سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی ہے۔اس حیرت انگیز کارنامے کو انجام دینے کے لئے الیکزینڈر نے پھولوں کے گلدستے کو ایک ہیلیم گیس سے بھرے غبارے کے ساتھ منسلک کرکے فضا میں اڑادیا اور ساتھ ہی ایک ڈرون بھی نصب کردیا تاکہ ویڈیو بنائی جاسکے۔اس موقع پرنوجوان کا کہنا تھا کہ اپنی بیوی کو پھول پیش کرنا کوئی خاص بات نہیں، اس لئے میں اسے انوکھے انداز میں دینا چاہتا تھا، اسی لئے یہ کارنامہ سر انجام دیا جس پر میں بے انتہا خوش ہوں۔