دنیا کے بڑے بینک منی لانڈرنگ اور دھوکے بازی میں ملوث، دستاویزات نے ہلچل مچادی

1 تعبيرية پیر 21 ستمبر‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 22 منٹ)

شیئر کریں:

دنیا کے بڑے بینک منی لانڈرنگ اور دھوکے بازی میں ملوث، دستاویزات نے ہلچل مچادی واشنگٹن : امریکی ادارے فن سین کی نئی دستاویزات نے ہلچل مچادی ، جس میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا کے بڑے بینک منی لانڈرنگ اور دھوکے بازی میں ملوث ہیں اور بتایا گیا کہ کیسے دنیا کے سب سے بڑے بینکوں کے ذریعے کالا دھن سفید کیا گیا اور کیسے مجرموں نے گمنام برطانوی کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پیسہ چھپایا۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کا ڈھول پیٹنے والے خود اس میں ملوث نکلے ، مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والے امریکی ادارے فن سین کی لیک دستاویزات سے سامنے آیا ہے کہ کیسے دنیا کے سب سے بڑے بینکوں کے ذریعے کالا دھن سفید کیا گیا اور کیسے مجرموں نے گمنام برطانوی کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پیسہ چھپایا۔

فن سین کی دستاویزات کے مطابق ایچ ایس بی سی نے اپنے امریکی کاروبار کے ذریعے دو ہزار تیرہ اور دوہزار چودہ میں کروڑوں ڈالرز ہانگ کانگ کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے ۔

دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک بینک نے ایک بدنامِ زمانہ مجرم کو ایک ارب ڈالر سے زائد رقم منتقل کرنے میں مدد کی۔

فائلوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرمایہ کاری کا یہ فراڈ بینک پر امریکہ میں منی لانڈرنگ کی وجہ سے ایک اعشاریہ نو ارب ڈالر کا جرمانہ عائد ہونے کے بعد شروع ہوا تھا۔

فن سین فائلز دو ہزارچھ سو ستاون لیک شدہ دستاویزات ہیں، جن میں اکیس سو دستاویزات مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں ہیں، دستاویز میڈیا ادارے بزفیڈ کی ویب سائٹ کو لیک کی گئیں اور ان کا تبادلہ تحقیقاتی صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم آئی سی آئی جےکے ساتھ کیا گیا۔