کراچی: میٹرک بورڈ نے سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

1 تعبيرية پیر 21 ستمبر‬‮ 0202 - (صبح 9 بجکر 2 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی: میٹرک بورڈ نے سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا کراچی:میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، میٹرک سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 99.8 فیصد رہا۔

میٹرک سائنس گروپ کے نتائجتفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، امتحان میں ایک لاکھ68 ہزار 880 طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ میٹرک سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 99.8 فیصد رہا۔

یاد رہے ہفتے کو پنجاب میں تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ 2020 کا رزلٹ جاری کیا تھا، میٹرک بورڈ کے نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 71 فی صد رہا، امتحانات میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی، تمام طلبہ رزلٹ 8029 پر میسج کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نتائج کے مطابق امتحان میں 122553 امیدواروں نے داخلہ بھیجا، جن میں سے 121507 امیدوا شامل امتحان ہوئے، ان میں سے 91888 امیدوار کامیاب ہوئے۔

ترجمان راولپنڈی بورڈ ارسلان علی چیمہ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 75.65 رہا، 29429 امیدوا مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے، جب کہ 1007 امیدوار غیر حاضر رہے، امتحان میں 57128 طالبات اور 65425 طلبہ شامل امتحان ہوئے تھے۔

اسی طرح ملتان بورڈ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 84.72 رہا، امتحانات میں ایک لاکھ 14 ہزار 584 امیدوار رجسٹر ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 13 ہزار 407 نے امتحانات دیے، ان میں سے 96 ہزار 74 امیدوار کامیاب ہوئے۔