آرمینیا کا آذربائیجان کی شہری آبادی پر میزائل حملہ،12 افراد جاں بحق

5 تعبيرية ہفتہ 17 اکتوبر‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

آرمینیا کا آذربائیجان کی شہری آبادی پر میزائل حملہ،12 افراد جاں بحق باکو: آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان پر میزائل حملے کیے ہیں،جس کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کے شہر گانجا میں میزائل داغے جو شہری علاقے میں گرے ،جس کے نتیجےکئی گھر تباہ ہوئے، میزائل حملے میں آذربائیجان کے 12 شہری جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

میزائل حملے سے متعلق آذربائیجان کے صدر کے معاون نے کہا کہ بیلسٹک میزائل آرمینیا سے فائر کیا گیا تھا اور جس میں گانجا شہر کو نشانہ بنایا گیا جو تنازعے کے علاقے سے بہت دور ہے،واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم کے اہلکار ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لئے جد وجہد کررہے ہیں۔

دوسری جانب آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان آزربائیجان پر بیلسٹک میزائل حملے کی تردید کی ہے، اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے آزربائیجان پر پہاڑی شہر اسٹیفنکارٹ سمیت ناگورنو کے اندر کچھ علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کا الزام عائد کیا۔

واضح رہے کہ متنازعہ علاقے نگورنوکارباخ پر دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے جاری جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزار کے قریب زخمی ہونے کے بعد روس کی ثالثی میں گزشتہ ہفتے ہی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔