آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ٗمحکمہ موسمیات

1791 تعبيرية اتوار 27 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 91 منٹ)

شیئر کریں:

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ٗمحکمہ موسمیات اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ٗ اسلام آباد میں پولن کی مقدار 11061 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقے پٹن 17، کالام 06، بالاکوٹ 04، مالم جبہ 01، گلگت بلتستان کے استور 07، گوپس 05، بونجی 03، سکردو 02، گلگت 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت 38 اور چھور میں 37 ٗلاہور میں31، کوئٹہ 22، پشاور29، کراچی 34 ٗ اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔