سال کا آخری ٹینس ٹائٹل روسی کھلاڑی کے نام

1 تعبيرية پیر 23 نومبر‬‮ 0202 - (دوپہر 3 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سال کا آخری ٹینس ٹائٹل روسی کھلاڑی کے نام لندن: سال دو ہزار بیس کا آخری ٹینس ٹائٹل آسٹریا کے کھلاڑی نے اپنے نام کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ٹی پی ورلڈ ٹور کا فائنل روس کے ڈینل میدوے دیو اور آسٹریا کے ڈومینک تھیئم کے درمیان لندن میں بغیر تماشائیوں کے کھیلا گیا۔

دو گھنٹے تینتالیس منٹ تک جاری رہنے والے اس سخت مقابلے میں فتح ٹاپ فور پر موجود روسی کھلاڑی ڈینل میدوے دیو کو حاصل ہوئی، جنہوں نے آسٹریا کے ڈومینک تھیئم کو شکست سے دوچار کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میں بہترین مقابلہ دیکھنے میں آیا، میدوے دیو تھیئم نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد ڈینل میدوے دیو نے زبردست کم بیک کیا اور اگلے دو سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ڈینل میدوے دیو نے کا تعلق روس سے ہے ان کی ٹینس میں عالمی رینکنگ نمبر چار ہے جبکہ ڈومینک تھیئم ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر تین پوزیشن پر براجمان ہیں۔

میدوے دیو نے سیمی فائنل میں دنیا کےنمبر دو کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈانل اور تھیئم نے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔واضح رہے کہ میدوے دیو نے تھیئم کو پچھلے سال مانٹریل ٹورنامنٹ میں شکست دی تھی، جبکہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان آخری مقابلہ اس سال کے یو ایس اوپن میں ہوا تھا جس میں تھیئم نے فتح حاصل کی تھی۔

افغان کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے تیاریاں شروع کردیںیہ بھی پڑھیں:  افغان کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے تیاریاں شروع کردیں

اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں فتح کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے، شائقین ٹینس کا کہنا ہے کہ میدوے دیو نے اس جیت کے ساتھ اپنی پچھلی ہار کا بدلا لے لیا ہے۔