سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، دہشت گردوں کا بڑانیٹ ورک تباہ

3 تعبيرية پیر 23 نومبر‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، دہشت گردوں کا بڑانیٹ ورک تباہ راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا ہے، کارروائی میں دو اہم دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا اور آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد زبیر اور عزیرالرحمان مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری حکام پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد باجوڑ اور کراچی میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کا نیٹ ورک ملک میں تخریب کاری میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو پاکستان میں تخریب کاری کرنے کے لئے سرحدپار سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اسپانسرڈ رہنماؤں کی جانب سے ہدایات مل رہی تھیں، آپریشن کےدوران ہلاک دہشت گرد کمانڈر زبیرباجوڑ میں آپریشنل کمانڈر تھا جبکہ دوسرے ہلاک دہشت گرد کمانڈر عزیز الرحمان کی اہلیہ کراچی میں خواتین ونگ کو دیکھ رہی تھی، کمانڈر عزیز الرحمان کی اہلیہ کو حال ہی میں گرفتار کرکے پولیس کےحوالےکیا گیا تھا۔

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرز ہلاکیہ بھی پڑھیں:  باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرز ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑمیں دہشتگردوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے کیلئے متعددانٹیلی جنس آپریشن کیےگئے، انیس نومبر کو دہشت گرد کمانڈر خلیل عرف یاسین فورسز سےمقابلےمیں مارا گیا تھا، دہشت گرد کمانڈر خلیل باجوڑ کےعلاقے منڈال میں خفیہ پناہ گاہ میں موجودتھا، کمانڈر خلیل سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔